سیکرٹری ہوم بلوچستان فورتھ شیڈول کیس میں بلوچستان ہائی کورٹ طلب۔

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر،مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شکور بلوچ کی جانب سے فورتھ. شیڈول کے خلاف لگائے جانے والے پٹیشن کی آج دوسری  سماعت ہوئی۔ کیس کی پیروی ممتاز قانون دان و سینیئر وکیل ایڈوکیٹ جمیل رمضان، ایڈوکیٹ کامران چغتائی اور ان کی ٹیم کر رہے تھے۔

سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جمیل رمضان نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورتھ شیڈول میں بنا کسی ثبوت اور ٹھوس وجوہات کے بی ایس او  کے مرکزی قائدین سمیت سینکڑوں طلباء و سیاسی کارکنوں کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر انہیں روزانہ کے بنیاد پر تھانوں میں حاضری کے لئے بلوا کر ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے طلبا کے تعلیمی سال سمیت نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج عبداللہ بلوچ نے طلباء کو ہراساں کرنے اور ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے پر اگلے شنوائی  کو سیکرٹری ہوم بلوچستان کو عدالت طلب کر لیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت جامعہ طلباء کا ساتھیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج ریلی نکالی

منگل فروری 11 , 2025
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )تربت یونیورسٹی کے طالب علم احسان سرور اور کامل شریف کی باحفاظت بازیابی کے لیے جامعہ تربت کے طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ ریلی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، انگلش ڈیپارٹمنٹ اور ایڈمن آفس سے گزرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوا، جہاں طلباء نے اپنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ