کیچ ( نامہ نگار ) سول سوسائٹی کے کنوینئر گلزار دوست نے جاری ویڈیو بیان میں اعلان کیاہے کہ
تربت کے علاقے کوشک ملک آباد میں ریاستی مسلح مافیا کے ہاتھوں فائرنگ میں زخمی ہونے والے پرنسپل شریف زاکر بلوچ پر حملے کیخلاف کیچ بھر میں کل بروز بدھ شہر بازار بند رکھنے کا اعلان کرتےہیں۔

انھوں نے دکانداروں سمیت سیاسی سماجی پارٹی تنظیموں سے ہڑتال کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے ۔
گلزار دوست نے کہاہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ انھیں نشانہ بنایا گیا ہے ،اس سے پہلے بھی اس خاندان پر حملے ہوچکے ہیں، انکے بھائی کو قتل کیاگیا ہے،بیٹا لاپتہ ہے ،ان کے گھر پر حالیہ دنوں دستی بم حملہ کیاگیا ۔

بالآخر براہ راست انھیں نشانہ بنایا گیا ،اب وہ زندگی موت کے کشمکش میں ہیں۔
انھوں نے مقامی انتظامیہ پر زوردیاکہ وہ حملہ آوروں کو فورا گرفتار کریں اور مذکورہ خاندان کو تحفظ فراہم کریں ۔