
کوئٹہ میں کوئٹہ سبی روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج کے گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا، جسے نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم بتایا جارہا ہے۔
دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ دستی بم کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جس میں دو اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔