
ڈیرہ مراد جمالی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار سے جمعرات کی رات ڈیتھ اسکوائڈ کے ہاتھوں اغواء ہونے والی خاتون اسماء بلوچ کی بازیابی کیلے گزشتہ روز پٹ فیڈر پل پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر صدر تھانہ ڈیرہ مراد جمالی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بتایا جارہاہے کہ ایف آئی آر میں مختلف دفعات شامل کیے گئے ہیں،اور 42 سے زائد نامزد افراد کے نام شامل ہیں ان میں نصیرآباد کے سوشل ورکر کامریڈز شامل ہیں۔