خضدار خضدار تحصیل زہری سے مغویہ کو بازیاب کرایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مختلف دشوار گزار علاقوں میں متعدد چھاپے مارے گئے ۔
مذکورہ کیس میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔مقدمے میں ملوث دو افراد بھی گرفتار کرلیئے گئے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
آج کامیابی ملی، مغویہ کو خضدار لائی جارہی ہے ۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بلوچستان میں تمام شاہرائیں کھول دی گئی ہیں لواحقین نے تمام سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں سے بھرپور انداز میں آواز اٹھانے انھیں انصاف فراہم کرنے کیلے کھڑے ہونے پر شکریہ اداکیاہے۔