
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
مقتول کی شناخت امام بخش ولد عمر سکنہ ناصر آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
دوسری جانب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے یاسر حمید اور عطا نور بخش کو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
13 اکتوبر 2024 کو تربت بہمن اور شاہی تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے یاسر حمید اور عطا نور بخش کو 4 ماہ کی گمشدگی کے بعد جمعہ کی رات بازیاب ہوگئے۔
دونوں کی بازیابی کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔
یاد رہے کہ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ نے احتجاج بھی کی تھی اور یاسر حمید اور عطا نور بخش کی بازیابی کے لیے حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔