مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ اور قلات میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستان فوج اور ایک ریاستی آلہ کار کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ میں کیڈٹ کالج کے قریب قابض پاکستان فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ شاہراہ پر ناکہ بندی میں مصروف تھے، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کے روز قلات کے قریب سورو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک مخبر کو حراست میں لینے کے بعد ہلاک کردیا۔ مذکورہ آلہ کار بھیس بدل کر قابض فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔