
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق چئیرمین خلیل بلوچ نے شوشل میڈیا ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے مجھے اپنے رفیق ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے بڑے بھائی لالا ابراہیم اور لمہ فضیلہ کے بہنوئی اور شہید سکندر جان کے والد کی وفات کی خبر سن کر دکھ ہوا، اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے
میں ڈاکٹر اللہ نذر، لمہ فضیلہ اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور دست بدعا ہوں کہ رب تعالی لواحقین کو اس مشکل گھڑی میں صبر کی توفیق عطا فرمائے۔