خضدار مغوی خاتون کی بازیابی کیلے دوسرے دن بھی شاہراہ بند آج خضدار اور زہری میں ہڑتال بازار بند

خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار  ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کے ہاتھوں گذشتہ رات پولیس لائن سے اغوا ہونے والی لڑکی اسماءبلوچ کی بازیابی کیلے آج بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لواحقین کی کال پر خضدار اور زہری میں بازار شہروں میں ہڑتالی جاری ہے سرکاری نجی اداروں سمیت کاروباری مراکز بند کردیئے گئے ہیں

۔ دوسری جانب 29 گھنٹوں سے خضدار کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے کراچی ،شال ،شھداد کوٹ سندھ شاہرائیں بند کریئے گئے ہیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسلح گروہ کی سرپرستی بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کررہے ہیں۔


آپ کو علم ہے خضدار پولیس لائن سے جمعرات کی شب ‘ڈیتھ اسکواڈ’ ارکان نے ایک گھر پر دھاوا بول کر اہلخانہ  کو تشدد کا نشانہ بناکر خاتون کو اغواء کرکے لے گئے جن کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

واقعے کیخلاف مرکزی شاہراہ پر لواحقین و علاقہ مکینوں کا دھرنا گذشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

آپ کو علم ہے  خضدار کی طرح بلوچستان بھر میں سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ تشکیل دیئے گئے ہیں جن کو حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ گروہ سیاسی کارکنان سمیت دیگر کے ٹارگٹ کلنگ، اغواء اور منشیات کاروبار کیلئے جانے جاتے ہیں۔

خضدار واقعے کے حوالے سے تاحال ضلعی حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5723 دن مکمل

جمعہ فروری 7 , 2025
شال ( پریس ریلیز )جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5723 دن مکمل  اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او بچار کے صوبائی جنرل سیکرٹری شے مرید رشید اور ذیشان بلوچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔ وی بی ایم پی کے وائس چیئر مین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ