![](https://urdu.zrumbesh.com/wp-content/uploads/2025/02/1000004954-2.jpg)
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں قائم قابض فورسز کی چوکی اور بلیده میناز میں ناکہ بندی کرکے عوام سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پانچ فروری بروز بدھ بوقت شام چھ بجے گورکوپ کے علاقے ڈوکی میں قائم قابض پاکستانی آرمی کی چوکی میں کھڑے فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حملے کے بعد قابض آرمی نے اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے لیکن سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور بحفاظت محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری کارروائی سرمچاروں نے گزشتہ روز بلیدہ میناز میں ناکہ بندی کر کے سرمچاروں نے کئی گھنٹوں تک گشت کیا، دوران گشت سرمچاروں نے عوام سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل ایف عوامی قوت ہے، عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی طاقت و حمایت سے ہی قابض ریاست کو بلوچ سرزمین سے بیدخل کرے گی۔ یہ ناکہ بندی سرزمین سے جمالیاتی محبت کا عکس ہے اور سرمچاروں کی طاقت کا مظہر ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج پر حملے آزادی بلوچستان کے حصول تک جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔