گوادر،خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ مسلم بلوچ کی بازیابی کے لیے خاندان کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا، جس میں دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سیاسی و سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔
لواحقین کا کہنا تھاکہ مسلم بلوچ کو گذشتہ سال دسمبر میں گوادر میں ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا تھا جس کے بعد لاپتہ ہے
علاوہ ازیں خضدار زیرو پوائنٹ کے مقام پر سوراب سے اغوا ہونے والے مولہ کے دو رہائشیوں کی بازیابی کیلے ،شال ،کراچی ،شھداد کوٹ سندھ شاہرائیں بند کردی گئیں ، بعد ازاں مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر شاہرائیں کھول دی گئیں ۔