خیبر پختونخوا میں بم دھماکہ بلوچستان لیویز فورس کے چار اہلکاروں سمیت 5افراد ہلاک

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں  بم دھماکہ بلوچستان کی لیویز فورس کے چار اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔

لیویز فورس کے مطابق چند روز پہلے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے ایک ٹرک چوری ہوئی تھی جسے ڈیرہ اسماعیل خان میں برآمد کیا گیا تھا۔

ضلع پشین سے خانوزئی تھانے کے نائب رسالدار نور احمد کی قیادت میں
تین مزید اہلکار رشید زمان سپاہی، داؤد خان سپاہی ، بلال احمد سپاہی اور ٹرک ڈرائیور ٹرک وصول کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے ڈیرہ اسماعیل خان گئے تھے۔ وہاں پہنچنے سے پہلے درابن کے علاقے میں لیویز فورس کے اہلکاروں کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بن گئی اور پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب جبری گمشدگیوں کے خلاف دھرنا تیسرے روز بھی جاری، مذاکرات پھر  ناکام

اتوار فروری 2 , 2025
حب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو بھائیوں، جنید حمید اور یاسر حمید، کے ساتھ چاکر بگٹی کے لواحقین نے تین دنوں سے بھوانی کے مقام پر شاہراہ بلاک کر دی، جس سے کراچی کا شال  گوادر اور دیگر علاقوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ