آج شام کو تربت کے علاقے سنگانی سر میں ریاستی مسلح مافیا نے معروف شخصیت اور ساچان گرائمر اسکول کے پرنسپل شریف زاکر بلوچ کی رہائش گاہ پر بم پھینکا اور فائرنگ کی۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے فیملی نے بتایا کہ نماز عشاء کے بعد ریاستی مسلح مافیا نے پہلے گھر کے احاطے میں دستی بم پھینکا جو چار دیواری کے اندر گر کر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا اس کے بعد فائرنگ کی گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔