قلات: بی ایل اے کے حملے میں 17 اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

بلوچستان کے ضلع قلات میں بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں پاکستانی فورسز کے 17 اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

گذشتہ شب قلات کے تحصیل منگچر میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے مرکزی شاہراہ کو دو مقامات پر بند کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

جبکہ رات گئے ایک بینک کو بھی بی ایل اے کے سرمچارعں نے نذرآتش کردیا۔ جن کی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والے کیو آر ایف کی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنانے کے نتیجے پاکستانی فورسز کے 17 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہےکہ قلات حملوں میں سرمچاروں نے اہداف کے مطابق اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ منگوچر فوجی کیمپ کا آدھے سے زیادہ حصہ سرمچاروں کے قبضے کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قبضے کے دوران سرمچاروں نے کیمپ سے بھاری اصلحہ قبضے میں لے لیا ہے اور دشمن کو بھاری و مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ جبکہ جھڑپوں کے دوران دو بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کیا ہے۔ دشمن فوج کی فضائی کمک کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچ چکے گئے جنہیں سرمچار راکٹوں و دیگر دورمار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ نوجوان سیاسی و سائنٹیفک علوم کے ساتھ ٹیکنالوجی پر بھی مہارت حاصل کریں۔ بی ایس او آزاد

ہفتہ فروری 1 , 2025
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد نے اپنے جاری کردہ پالیسی بیان میں تنظیم کے ساتھیوں اور بلوچ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی سیاست ٹیکنالوجی کے سطح پر تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے۔ ریاستیں ٹیکنالوجی کے میدان میں پالیسی سازی سے لیکر کاؤنٹر انسرجنسی کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ