شال ،جیل روڈ پر فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل ھلاک ،ڈھاڈر کار کی ٹکر سے ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مرکزی شہر شال  کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوممسلح افراد نے فائرنگ کر کے سے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق شال کے علاقے جیل روڈ پر
نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آر آر جی کے کا نسٹیبل محبوب شاہ کو قتل کر د یا اور موقع سے فرار ہو گئے۔  واقعہ کے بعد ریسکیو اور پولیس کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر ھلاک ہونے والے کانسٹیبل کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاںضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

مقتول محبوب شاہ چمن ہاوسنگ اسکیم میں یو این
کے دفتر پر فرائض سر انجام دیتا تھا جب وہ ڈیوٹی ختم ہونےکے بعد واپس گھر جا رہا تھا تو اس کو نشانہ بنایا گیا مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں بولان ڈھاڈر بائی پاس کے قریب ٹوڈی کار کی ٹکر سے  قیصر خان ولد حاجی نور محمد نامی شخص  ھلاک جبکہ الہی بخش ولد تگیا خان رامیزئی سکنہ ڈھاڈر نامی شخص زخمی ہوگیا ۔ نعش اور زخمی  شخص کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا،جہاں زخمی کی علاج جاری ہے ،جبکہ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت  فورسز کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ، ایک نوجوان زخمی، تینوں کو حراست میں لے لیا۔

جمعرات جنوری 30 , 2025
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت  آپسر میں مین روڈ پر پاکستانی فورسز نے ایک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر تین نوجوان سوار تھے جو مبینہ طور پر نہیں رکے جس پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ سے موٹر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ