دالبندین میں قومی اجتماع کے بعد عام عوام کو تنگ و ہراساں کرنے کا سلسلہ فوراً بند کیا جائے۔ بی وائی سی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں  الزام لگایا ہے کہ 25 جنوری کو دالبندین میں ہونے والے بلوچ قومی اجتماع کے بعد عام عوام کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور انہیں نقصان پہنچانے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ ایک بلوچ ڈرائیور کو بلوچ قومی اجتماع میں کنٹینر لانے پر گرفتار کیا گیا اور کنٹینر کو ریاستی قبضے میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عام عوام اور قومی اجتماع میں مدد کرنے والے افراد کو بھی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت سمیت کارکنان پر متعدد ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔

ترجمان نےکہا ہے کہ ہم ریاست اور دالبندین کی انتظامیہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عام عوام کو ہراساں کرنے اور نقصان پہنچانے پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ  دالبندین میں قومی اجتماع مکمل طور پر پُرامن تھا۔ پورے اجتماع کے دوران نہ تو کوئی گملا ٹوٹا اور نہ ہی کسی قانون و آئین کی خلاف ورزی کی گئی، اس کے باوجود دالبندین کے عوام کو تنگ کرنا اور دھمکیاں دینا ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے، اور ہم اس ظلم و جبر کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

انھوں نے آخر میں کہاہے کہ ہم دالبندین کی ریاستی انتظامیہ پر واضح کرتے ہیں کہ گرفتار ڈرائیور کو فوراً رہا کیا جائے، عام عوام کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، وگرنہ ہم اس جبر کے خلاف دالبندین سمیت پورے بلوچستان میں احتجاج اور دھرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری لاپتہ صابر پرکانی کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم پی کے پاس جمع کرادیئے ،چیئرمین نصراللہ بلوچ

جمعرات جنوری 30 , 2025
شال ( پریس ریلیز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بشیراحمد نے تنظیم سے شکایت کی کہ اسکے بھائی صابر احمد پرکانی ولد خداداد کو 27 نومبر 2024 کو رات ڈیڑھ بجے سی ٹی ڈی، ایف سی اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ