کراچی میں پولیس اور تمپ میں فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کراچی کے علاقے کاٹھور میں پولیس چوکی اور تمپ کے علاقے گومازی اور آسیاباد میں قابض فوج کو نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب گڈاپ کراچی کے علاقے کاٹھور میں بحریہ ٹاون پروجیکٹ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس چوکی کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کی یہ چوکی بحریہ ٹاؤن کے منصوبوں کی حفاظت کے لیے آٹھ ماہ قبل قائم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون جو بلوچوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے بنایا گیا تھا، جو سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے تعاون سے ہی مکمل ہوئی ہے۔ بلوچ عوام بشمول دیگر مظلوم اقوام کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں سے دور رہیں کیونکہ سرمچار انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے اٹھائیس جنوری کی رات 10:30 بجے تمپ، گومازی میں قابض فوج کے کیمپ پر اے ون گولے داغے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس کے نتیجے میں قابض دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

مذکورہ کیمپ بی ایل ایف کے شہید ساتھی سرمچار جہانگیر عرف کیپٹن کے گھر پر قبضہ کرکے قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک اور حملے میں 28 جنوری کی رات 8:00 بجے تمپ کے علاقے آسیاباد میں قائم قابض فورسز کی چوکی کو متعدد اے ون کے گولے داغے جو کیمپ کے اندر گرے اس حملے میں بھی قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بی ایل ایف نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز کو نشانہ بنانے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دالبندین میں قومی اجتماع کے بعد عام عوام کو تنگ و ہراساں کرنے کا سلسلہ فوراً بند کیا جائے۔ بی وائی سی

جمعرات جنوری 30 , 2025
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں  الزام لگایا ہے کہ 25 جنوری کو دالبندین میں ہونے والے بلوچ قومی اجتماع کے بعد عام عوام کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور انہیں نقصان پہنچانے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ