
بلوچستان لبریشن فرنٹ نے آواران میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں واضح طور پر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فورسز اہلکار پہاڑی کی چوٹی پر مورچہ بنا کر بیٹھے ہیں جسے بی ایل ایف سرمچارں نے نشانہ بنا کر پانچ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ سب سے پہلے ان میں سے ایک کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا جاتا ہے جس کے بعد سرمچار دیگر فوجی اہلکاروں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ حملہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 31 دسمبر کو کیا تھا، جس کی ویڈیو آج جاری کی گئی۔ بی ایل ایف کی اس ویڈیو نے پاکستانی افواج کی خاموشی اور اپنی جانی نقصان چھپانے کی کوشش کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔