مستونگ بجلی  بندش پر مکینوں نے مرکزی شاہراہ کو بند کردیا

مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع مستونگ میں بجلی کی طویل بندش پر علاقہ  مکینوں نے شال-کراچی مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کر دیا۔

مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ہائی وے پر جمع ہوئے، انہوں نے بجلی کی طویل بندش پر اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرہ بازی کی  ۔ انہوں نے  کہا کہ بارہا شکایات کے باوجود حکام ان کے تحفظات کو دور کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک ہفتے تک بجلی سے محروم رہے۔

مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو جاتی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ صورتحال بدستور کشیدہ ہے، مقامی حکام مظاہرین کے ساتھ حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
علاقہ ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ طویل بجلی کی بندش کے بعد مستونگ پڑنگ آباد کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئیں ہیں اور جنگل کراس پر شال کراچی مرکزی شاہراہ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تاریخ گواہ ہے اگر افغان کو سختی کا سامنا رہا ہے  تو بلوچ ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔ اگر بلوچ کسی مشکل میں رہاہے تو افغان ان کا سہارا بن گئے ہیں ۔ حسن دوست بلوچ

پیر جنوری 27 , 2025
لندن ( نمائندہ خصوصی ) پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام لندن میں خیبر پشتون قومی جرگہ کی حمایت میں ایک قومی جرگہ منعقد ہوا ۔ جس سے بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حسن دوست بلوچ نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ