تربت: ناکہ بندی کے دوران ملٹری انٹیلی جنس کے اہلکار کو‌ ہلاک اور سرکاری گارڈ کا اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل‌ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چھبیس جنوری بروز اتوار شام‌ پانچ بجے تربت ایم ایٹ شاہراہ پر جوسک کے مقام‌ پر روڈ بلاک کرکے گوادر اور تربت سے کوئٹہ جانے والی گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی اور‌‌ اس دوران سرکاری کمپنی کے مسلح گارڈ کو گرفتار کرکے اس کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایم ایٹ شاہراہ پر دوران چیکنگ گوادر سے تربت جانے والی بس سے پاکستانی خفیہ ادارے ملٹری انٹلیجنس کے ایک اہلکار محمد شریف ولد نور محمد کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکوره‌ ‌فرد کی‌ شناخت اس سے بر آمد ہونے والے سرکاری‌ دستاویزات اور سروس کارڈ سے ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ گوادر و تربت سے کوئٹہ جانے والی یہ اہم اور حساس شاہراہ ہے جس کو سرمچاروں نے گھنٹوں بلاک کرکے اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا اور خفیہ ادارے کے اہلکار کو ہلاک کیا‌۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دوران اسنیپ چیکنگ خفیہ ادارے کے اہلکار کو‌ ہلاک کرنے اور‌ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول‌ کرتی ہے اور اس عزم‌ کا‌‌ اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان بلوچوں‌ کی‌ سر زمین ہے اور بلوچ وطن کے فرزند آزاد بلوچستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قسم‌ کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ بجلی  بندش پر مکینوں نے مرکزی شاہراہ کو بند کردیا

پیر جنوری 27 , 2025
مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع مستونگ میں بجلی کی طویل بندش پر علاقہ  مکینوں نے شال-کراچی مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کر دیا۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ہائی وے پر جمع ہوئے، انہوں نے بجلی کی طویل بندش پر اپنی مایوسی اور غصے کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ