گوادر: مسجد کے اندر پاگل شخص نے اپنے ہی بھائی کو قتل کردیا

گوادر میں مسجد کے اندر پاگل شخص نے اپنے ہی بھائی کو چوریوں سے وار کرکے قتل کردیا جبکہ بعدزاں ویڈیو بناکر شوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

اطلاعات کے مطابق ڈی سی ہاؤس گوادر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا پاگل شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے خوفزدہ ہوکر مسجد میں داخل ہوگیا۔

ایس ایس پی گوادر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد کے قریب جانے کی کوشش کی تو نامعلوم شخص نے پہلے فائرنگ شروع کردی اور پھر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا کہ اگر کوئی میرے قریب آیا تو میں خود کو دھماکے سے اڑا دوں گا۔

مذکورہ پاگل نے مسجد سے پشتو زبان میں اعلانات کرنا شروع کر دئیے جس کے باعث سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا اور شہر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔ مذکورہ شخص کے اعلانات کے دوران اس کا بھائی آیا اور کہا کہ یہ پاگل ہے میں اسے لے کر آؤں گا۔

ایس ایس پی ضیاء اللہ مندوخیل کے مطابق مسجد میں داخل ہونے والے شخص کو اندر موجود پاگل بھائی نے چوریوں سے وار کر کے قتل کردیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ دونوں بھائی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سانحہ توتک کے 10 سال وی بی ایم پی کی پریس کانفرنس  ، سپریم کورٹ سانحہ توتک کی دوبارہ سماعت کرئے اور لاشوں کی شناخت یقینی بنائے

ہفتہ جنوری 25 , 2025
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 5710 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ آج بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کی تاریخ کے تلخ ترین واقعات میں سے ایک سانحہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ