نصیر آباد، سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، تین افراد زخمی ،کیچ میں کیمپ پر حملہ

نصیر آباد،کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع نصیر آباد  میں بم دھماکہ تین افراد  زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں کٹوہر پل کے مقام پر سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، جس کے  زد میں آکر سڑک سے گزرنے والے کار سوار تین افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

ادھر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیمپ  کو حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فورسز اصغر گیٹ مین کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئی ، جبکہ فورسز کو نقصانات کا سامنا بھی رہا ہے۔
بم دھماکے اور کیمپ پر حملے کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گل بی بی سے ماہ رنگ تک

جمعہ جنوری 24 , 2025
تحریر: زلفقار علی زلفی دالبندین کو بلوچی کے رخشانی لہجے میں "ڈالبندن” کے نام سے پکارا جاتا ہے ـ یہ دنیا کے پسِ ماندہ ترین مگر امیر خطوں میں سے ایک چاگئے (چاغی) کا صدر مقام ہے ـ چاگئے کو پاکستانی تین چیزوں کی وجہ سے جانتے ہیں ـ یہاں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ