کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ مینازسے65سالہ بزرگ چروا ہےعبدلکریم ولد لعل محمد کو پاکستانی فورسز ایف سی نے دو بچوں سمیت حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق وہ آنکھوں سے معذور ھے اور غربت کی مجبوری کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے بھیڑ بکریاں چراتے تھے ، 21جنوری 2025 کو بلیدہ کے جنگلی علاقوں میں دوبچون سمیت بھیڑ بکریاں چرانے کے دوران انھیں فورسز نے حراست میں لیکر لے گئے ، جس کے بعد انکے بارے میں تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل پا رہے ہیں ۔