￴آوران دو افراد لاپتہ ،تجابان  فوج کشی جاری، مند میں قافلے پہنچنا شروع

کیچ ( نامہ نگاران ) بلوچستان ضلع آواران تحصیل مشکے تنک زاہد آباد،اور تراتدان کے رہائشی  دو افراد
اختر محمد سکنہ زاہد آباد اور  ￶گریبو سکنہ تراتدان کو  پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ انھیں پانچ دن قبل لاپتہ کیا گیا ہے جس کے بعد تاحال لاپتہ ہیں ۔

ادھر کیچ  تجابان میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ،جبکہ مند میں فورسز قافلے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز آج دوپہر کے وقت تجابان گاوں پر دھاوا بول کر گھر گھر تلاشی شروع کردی اور اس دوران علاقہ مکینوں کو حراساں کیاگیا ۔ تاہم کسی کو اغوا کرکے جبری لاپتہ کرنے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ تحصیل مند میں 12 گاڑیوں پر مشتمل فورسز قافلہ پہنچ گیا ہے ،گمان کیاجارہاہے کہ فورسز نئی فوج کشی کی تیاری کر رہے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دالبندین جلسہ ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کا میڈیا سے توجہ کی اپیل ،انٹرنیٹ سروس کی بندش افسوس ناک ہے

جمعرات جنوری 23 , 2025
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک، پریس ریلیز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں صحافیو اور میڈیا آؤٹ لیٹس کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش اور ممکنہ بلوچ قومی اجتماع پر کریک ڈاؤن پر میڈیا سے توجہ کے لئے فوری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ