احتجاج کا 5707 دن ، گوادر میں کتاب کا اسٹال لگانے پر طلباء کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ماما قدیر بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور  ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5707 دن ہو گئے۔  سیبی سے سماجی کارکنان عبد الغنی سیلانی ، عمران بلوچ اور دھنی بخش سومرو نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

ماما قدیر بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے  گوادر میں کتاب کا اسٹال لگانے پر طالب علموں کی گرفتاری کی مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا ایک ایسے ڈپٹی کمشنر  کی انتظامیہ نے جو زیارت میں لائبریری بنانے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں گوادر میں چار طالب علموں کو کتاب کا اسٹال لگانے کی جرم میں گرفتار کیا۔ ان کو قید  میں رکھا  اور جھوٹے ایف آئی آر درج کرکے مجرموں کی طرح ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا۔ اس پر افسوس بھی ہے اور سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ گوادر انتظامیہ کے لیے باعث شرم ہے انھیں ان بچوں کو بلاوجہ ہتھکڑیاں نہیں لگانی چاہیے تھیں۔ کتابیں پڑھنا ، کتابیں  فروخت کرنا نہ انشتاری عمل ہے  اور  نہ ہی جرم ہے۔ اس پر کسی کی گرفتاری انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ طالب علموں کو پڑھنے اور مثبت سرگرمیوں مصروف رہنا چاہیے امید ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا خنداں پیشانی سے مقابلہ کریں گے۔

ماما قدیر نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بلوچ ہمت اور بہادری سے جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر بلوچ کی سفارتکاری میں پیش رفت ہوئی ہے اور چند واضح کامیابیاں ملی ہیں

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی،دکی فورسز قافلوں  پر مسلح افراد کا  حملہ

بدھ جنوری 22 , 2025
نوشکی ،دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی  اور دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو  دو مختلف حملو میں نشانہ بنایا ۔ ذرائع کے مطابق نوشکی غریب آباد بائی پاس کے قریب پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ