
کیچ: دشت میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے جبکہ اس دوران شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات دشت کے علاقے بلنگور میں آبادی پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی زرائع نے بتایا کہ کافی دیر تک علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جبکہ آج صبح جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر پہنچ کر لاش و زخمیوں کو لے کر تربت کے جانب روانہ ہوا۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔