کیچ پولیس چوکی اور فورسز چوکیوں  پر  مسلح افراد کا حملہ،پولیس کا  اسلحہ لے گئے

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگاران )تربت میں مسلح افراد نے  پرانا چونگی پولیس ناکہ نمبر 15 پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ سمیت واکی ٹاکی سیٹ اور دیگر سرکاری سامان چھین لیے۔

سرکاری زرائع کے مطابق مسلح حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کارروائی کے بعد جنگل کی طرف بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

دوسری جانب  کیچ میں پاکستانی فورسز کو  گزشتہ روز دو مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فورسز کو  ضلع کیچ کے نواحی علاقے زامران کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے کہنا کہ کل بارہ بجے اور شام کے وقت فورسز کو نشانہ بنایا گیا ۔

پہلا حملہ زامران کے علاقے چُر مبارک کے مقام پر قائم چوکی پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ پگنزان کے مقام پر قائم فورسز کے چوکی پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ان حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے ۔

مزکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سمی دین پر قاتلانہ حملے کی کوشش بزدلانہ عمل ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ سمیت دیگر کا بیان 

ہفتہ جنوری 18 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی این ایم کے اسیر رہنما ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی اور انسانی حقوق کے  لیے جدوجہد میں مصروف رہنما سمی دین محمد پر قاتلانہ حملے کی کوشش نہ صرف بزدلانہ اور قابل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ