قلات میں فوجی ہیلی کاپٹروں اور کیچ میں ڈرون کی پروازیں جاری



قلات، کیچ  ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار ) قلات  کے شہری دیہی پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں ، آپ کو علم ہے  قلات شہر آنے والی فورسز قافلے کو ریموٹ بم حملے میں آج اور گزشتہ روز قلات کے علاقے نیچارہ میں ایک اور فوجی قافلے کو ریموٹ بم دھماکہ میں نشانہ بنانے کے بعد مسلح افراد نے راکٹ لانچرز دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تھا ۔

گزشتہ روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں بتایاتھا کہ مجموعی طور پر 7 اہلکار ہلاک کیئے گئے ہیں ۔

علاوہ ازیں  کیچ کے علاقہ کلبر کے پہاڑی علاقوں میں رات سے جاسوس ڈرونوں کی پروازیں جاری ہیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے خدشہ ہےکہ پہاڑوں میں فوجی کشی جاری ہے ،یہی وجہ ہے کہ ڈرون رات سے رکنے کا نام نہیں  لے رہے ہیں ۔
تاہم نقصانات بارے مصدقہ اطلاعات اب تک نہیں مل پائی ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو کمسن بچہ جبری لاپتہ

جمعہ جنوری 17 , 2025
ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز نے دو بچوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب تمپ گومازی میں پاکستانی فورسز نے یوسف ولد قاسم اور شاہو ولد حبیب نامی 2 کمسن بچوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ