جی ایم سید جنم دن پر بی این ایم کا سندھو دیش تحریک کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

جنھوں نے قومی آزادی کو سندھ کا حتمی منزل قرار دے کر جدوجہد کا آغاز کیا تھا ۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سندھو دیش کے عظیم رہبر سائیں جی ایم سید کے 120 ویں یوم پیدائش پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سائیں جی ایم سید سندھ کے عظیم مدبر رہنماء تھے جنھوں نے قومی آزادی کو سندھ کا حتمی منزل قرار دے کر جدوجہد کا آغاز کیا تھا ۔ آپ اپنے علمی تجزیے اور طویل سیاسی تجربے کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ پاکستان ایک غیرفطری اور استعماری ریاست ہے جو محکوم اقوام کی سرزمین، تشخص،زبان، تہذیب و ثقافت کاخاتمہ کرکے انھیں اپنے دائمی غلامی میں رکھنا چاہتا ہے۔

سندھی قوم نواز رہنماء جی ایم سید

ترجمان نے کہا کہ سائیں جی ایم سید ایک عظیم مفکر، دوراندیش سیاسی رہنماء، باعمل عالم اور مصنف تھے جنھوں نے اپنی تمام تر صلاحیتں سندھی قوم اور سندھو دیش کے لیے وقف کرکے سندھو دیش کی تحریک آزادی کی بنیاد رکھی اور علمی اور سیاسی بنیاد پر قومی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ۔ آج سندھی قوم اپنے عظیم رہبر کے فلسفے پر گامزن ہے ۔

انھوں نے کہا پاکستان ایک ناسور ہے جس نے محکوم اقوم سے زندگی کا حق چھینا ہے جب تک پاکستان کے محکوم اپنے غلامی کا ادراک کرکے آزادی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہوں گے پاکستان اسی طرح ہماری سرزمین، تشخص، وسائل اور قومی بقا سے کھیلتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا بلوچ نیشنل موومنٹ سائیں جی ایم سید کے 120 ویں سالگرہ کے موقع پر سندھی قوم کو یقین دلاتی ہے کہ بلوچ ہرقدم پر سندھو دیش کی آزادی کے لیے برسرپیکار قوتوں کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر ممکن مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

منظور پشتین کو غیر قانونی  قید میں رکھنا مظلوم اقوام کی آواز کو قید کرنے کی مترادف ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بدھ جنوری 17 , 2024
بی وائی سی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ