بلوچ قوم کو اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹنا ہوگا۔ ماما قدیر بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں پریس کلب کے سامنے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5701 دن مکمل ہوگئے۔

کلات سے سیاسی و سماجی کارکنان حاجی جمعہ خان نیچاری ، دل مراد جتگ ، شاہ بیگ اور دیگر نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

انھوں نے کہا بلوچستان کے مخصوص حالات نے بلوچ سماج کو بیحد متاثر کیا ہے ہر گھر میں صف ماتم بچا ہوا ہے اور ہزاروں لوگوں کو پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ رکھا ہے۔ جبری گمشدگی کا خاتمہ سماجی بے چینی میں کمی کا باعث ہوسکتا ہے ، اس عمل کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔

ماما قدیر بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان حالات سے نمٹنے کے لیے بلوچ قوم کو اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ، اتحاد کے بغیر ہم بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی پاکستانی فورسز کا گھروں پر چھاپہ مال مویشی گھریلو اشیاء  لوٹ لیے

جمعرات جنوری 16 , 2025
سبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سبی کے علاقے لہڑی گھوڑی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے علاقے کا گیراؤ کرکے گھروں پر چھاپہ مارا کر لوٹ مار کی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران فورسز گھروں کے سامان اور مال مویشی و موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے گئے تاہم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ