وندر واقعہ ، جبر کے تسلسل کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ قومی آزادی ہے ۔ قاضی ریحان

مصائب کے اس دور کے خاتمے کے لیے ہماری تحریک آزادی میں شمولیت ضروری ہے۔

بلو چ نیشنل موومنٹ کے انفارمیشن سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان نے مایکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایگس پر وندر واقعے پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا جبر کے تسلسل کو ختم کرنے کا واحد موثر ذریعہ بلوچ قومی آزادی ہے۔ہمیں نا انصافی کے خلاف اپنی جدوجہد میں متحد ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا آج ’گاڑی ڈرائیور عطاء اللہ ولد پلیان خان‘ جاری تشدد کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔موجودہ منظرنامہ ہم سے اجتماعی جدوجہد کا تقاضا کرتا ہے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں براہ راست تصادم کا حصہ نہ ہونے کے باوجود بلوچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ مصائب کے اس دور کے خاتمے کے لیے ہماری تحریک آزادی میں شمولیت ضروری ہے۔

قاضی ریحان نے کہا بلوچستان سندھ اور پختونخوا میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے باوجود بلوچ نسل کشی کا سلسلہ بدستور جاری۔ پاکستانی قابض افواج نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی مثال وندر ، ھب ، بلوچستان میں کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں پیش آنے والا حالیہ المناک واقعہ ہے۔یہ فورس جو زیادہ تر پنجابی اہلکاروں پر مشتمل ہے ، بلوچستان کے ساحل پر اسمنگلنگ کی روک تھام کے بہانے تعینات کی گئی ہے لیکن اس کے بجائے بلوچ قوم سے بھتہ خوری اور اسے ہراساں کرنے میں ملوث ہے۔

انھوں نے کہا ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ نسل کشی کو روکنے میں فعال مداخلت اور اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اگرچہ اس میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے مگر عالمی برادری کو دیرپا تبدیلی کے لیے دباؤ اور حمایت جاری رکھنے چاہئیں۔ بلوچ جہاں کہیں بھی ہوں متحد رہیں، اپنی صفوں کو مضبوط کریں اور اپنی آزادی کے حصول کے لیے ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ ڈرائیور لاوارث نہیں ہیں جنہیں ریاستی افواج ہر دن بے دردی سے قتل کررہے ہیں ہم سیاسی قانونی جنگ لڑیں گے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بدھ جنوری 17 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما اور اسلام آباد جاری لانگ مارچ دھرنے کی قیادت کرنے والی بلوچستان کی بیٹی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ آج ایک اور بلوچ ڈرائیور کا قتل ہوا اور آج پھر ایک بلوچ گدان (گھر)میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ