شال بلوچ نسل کشی کیخلاف بی وائی سی کی ریلی ، ہزاروں افراد کی نیو کاہان شہداء قبرستان پر حاضری

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی شال زون کی جانب سے بدھ کے روز بلوچستان یونیورسٹی سے بلوچ شہداء قبرستان نیو کاہان، ہزار گنجی تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ہزاروں افراد نے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور گاڑیوں میں سوار ہوکر شرکت کی اور بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کی ۔

منتظمین نے کہا کہ آج کی یہ ریلی 25 جنوری کو بلوچ نسل کشی کے دن کی یاد میں دالبندین میں ہونے والے قومی اجتماع کے لیے عوام کو متحرک کرنے کے لئے ہیں۔

اس موقع پر بی وائی سی کے رہنماؤں نے شرکاء کے ساتھ مل کر بلوچ شہداء اور ریاستی تشدد کے متاثرین کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبگر بلوچ نے کہا کہ بلوچ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج بلوچ سماج بیدار ہوچکی ہے ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دالبندین میں 25 جنوری کو  ہونے والے عظیم الشان جلسے میں بھرپور شرکت کرکے بلوچ نسل کشی کے خلاف زیادہ سے زیادہ اتحاد اور مزاحمت کریں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نصیر آباد نام نہاد جاگیر داروں نے ہر دور میں بلوچ نسل کشی میں ایک سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بدھ جنوری 15 , 2025
نصیر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پچیس جنوری یوم یادگار بلوچ نسل کشی کو دالبندین میں ہونے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ آج نصیر آباد پہنچے جہاں انہوں ایک کارنر میٹنگ کے دوران عوامی مجمعے سے خطاب کیا۔ انہوں خطاب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ