مشکے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز اور تعمیراتی کمپنی پر کام کرنے والے ایف ڈبلیو کے اہلکاروں کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح مشکے کے علاقے بنڈکی میں قائم پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا جس کے مسلح افراد نے گز میں پاکستانی فورسز کے پیکٹ سیکورٹی پر مامور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مسلح افراد نے اسی دوران تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو کے اہلکاروں کو بھی حملے نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ کی آواز سنائی گئی جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فورسز کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حملوں کے بعد ہیلی کاپٹر بھی مزکورہ مقام پر کافی دیر تک گشت کرتے رہے اور بعد میں فوجی اہلکاروں کے لاشوں اور زخمیوں کو لے کر آواران ہیڈکواٹر کے جانب چلے گئے۔
تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی اور نا ہی حملوں کی زمہ داریاں کسی مسلح تنظیم نے قبول کی ہیں۔