بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ، کوہلو، تمپ اور نوشکی میں 4 مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج، نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج دوپہر کے وقت مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر اس وقت گھات لگاکر حملہ کیا جب وہ فوجی جارحیت کی غرض سے علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔ سرمچاروں کے حملے کے وقت بھاگنے کی کوشش میں دشمن فوج کے کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت کوہلو کے علاقے نوئے شم میں لونڈ کے مقام پر محبت خان مری کی سربراہی میں چلنے والے نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے آٹھ بزدل کارندے اپنا اسلحہ و دیگر سامان چھوڑ کر بھاگ گئے، بھاگنے کی کوشش میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندے زخمی ہوگئے جن میں ایک شدید زخمی شامل ہے۔ سرمچاروں نے کارندوں کا اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ان کے کیمپ کو نذر آتش کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کارندوں کو بارہا تنبیہ کیا گیا ہے کہ وہ قابض فوج کی معاونت ترک کردیں، ہم کوہلو و گردنواح میں قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر کام کرنے والے افراد پر واضح کرتے ہیں کہ قوم دشمن اعمال ترک کردیں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل اے کوہستان مری سمیت پورے بلوچستان میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی کسی کواجازت نہیں دے گی جو بھی اس عمل میں ملوث پایا گیا وہ ہمارے نشانے پر ہونگے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں گذشتہ روز تمپ کے علاقے کوھاڈ میں مسلح حملے میں قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر کام کرنے والے نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے جمیل ولد ملک داد اللہ کو ہلاک کرکے اس کا اسلحہ و موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ کارندہ علاقے میں مسلح گروہ تشکیل دینے سمیت گھروں پر چھاپوں میں قابض فوج کے ہمراہ براہ راست ملوث تھا، آلہ کار جمیل کی سربراہی میں مسلح جھتہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث پایا گیا۔ اس نیٹورک سے منسلک دیگر کارندوں کی نشاندہی بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ “زراب” کرچکی ہے اور جلد مذکورہ کارندوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ ایک اور کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت نوشکی میں بدل کاریز کراس کے موقع پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث تین ٹرکوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے ایک ٹرک کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا جبکہ دو ٹرکوں کو فائرنگ کرکے شدید نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور دشمن پر ان کاری ضربوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم اعادہ کرتی ہے۔