تمپ: اسنائپر حملے میں قابض دشمن کا ایک اہلکار ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گیارہ جنوری کی شام چار بجے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم نے دشمن فوج کے تمپ آزیان میں قائم فوجی چوکی کے باہر کھڑے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جس کے بعد سرمچاروں نے چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے قابض دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ذاکریا بلوچ کا ماورائے عدالت قتل پاکستانی اداروں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ زرمبش اداریہ

اتوار جنوری 12 , 2025
گوادر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ذاکریا بلوچ کے ماورائے عدالت قتل انسانی جانوں کی صریح بے توقیری اور ان اداروں کے وحشیانہ اقدامات میں حالیہ مہینوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں ذاکریا بلوچ جیسے نوجوان، ہونہار افراد کا ماورائے عدالت قتل ایک اہم مثال ہے۔ یہ بات واضح […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ