شال ( پریس ریلیز) قومی شناخت سے محبت کرنے والوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وی بی ایم پی کی جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے قانون و عدالت قتل کیے گئے بلوچ شہدا کو انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاجی کیمپ میں آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آج وی بی ایم پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5695دن ہوگئے۔ پنجگور سے سیاسی و سماجی کارکنان داد محمد ، الطاف ، منظور اور دیگر نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔
ماما قدیر نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچ دانشور، لکھاری اور ادیب بلوچ نسل کشی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔
انھوں نے کہا ہماری جدوجہد پر امن ہے ۔جبری لاپتہ افراد کا کیمپ بلوچستان میں ایک ایسا احتجاجی مرکز ہے کہ یہاں جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے لواحقین آکر اس سنگین مسئلے کو اجاگر کرتے ہیں اور انصاف طلب کرتے ہیں لیکن اسے بھی بار ہا جلایا جاتا ہے۔ یہ کسی کو مارنا اور رونے بھی نہ دینے والی بات ہے۔