بارکھان اور کوہلو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بارکھان اور کوہلو میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جبکہ بارکھان سے کوہلو جانے والی ہائی وے روڈ کو آمدورفت کے لئے بند کرکے اسنیپ چیکنگ کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چھ جنوری بروز پیر بوقت شام چار بجے بمقام رڑکھن بارکھان میں شم کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹ لانچرز اور دیگر جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری کاروائی کوہلو میں ببرٹک کے مقام پر کل شام ساڑھے آٹھ بجے سر انجام دی، جہاں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوجی چوکی کو راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جبکہ کل شام پانچ بجے سے سات بجے کے درمیان سرمچاروں نے بارکھان سے کوہلو جانے والی ہائی وے روڈ کو آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کرکے اسنیپ چیکنگ کا عمل مکمل کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تینوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عزم دہراتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وی بی ایم پی کے احتجاج کا 5692 دن ، دو دہائی سے جاری فوجی کارروائیوں میں ہزاروں افراد جبری لاپتہ کیے گئے ہیں۔ ماما قدیر بلوچ

منگل جنوری 7 , 2025
شال : ( پریس ریلیز ) تصاویر وی بی ایم پی جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ