کیچ پاکستانی فورسز  ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ، ہیرونک کے مقام پر شاہراہ بند 

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت رمضان بلوچ کے نام سے ہوا ہے  ، جنھیں  گزشتہ شام سات بجے پاکستانی فورسز نے مند سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔

مذکورہ شخص نادرا کا ملازم ہے جو ایک پروجیکٹ پر کام کررہا ہے کہ جب فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا۔

واقع کے بعد  لواحقین نے کیچ کے علاقے ہیرونک کے مقام پر احتجاجاً دھرنا دے دیا اور سی پیک شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے شاہی تمپ سے شکر اللہ ولد محمد علی زامرانی کو بھی گذشتہ شام کو  پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران محمد کی جبری گمشدگی، لواحقین کا پانوان روڈ پر دھرنا

منگل جنوری 7 , 2025
29 دسمبر، 2024 کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں پانوان سے گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ عمران ولد محمد کی بازیابی کے لیے لواحقین نے پانوان روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے۔ دھرنے میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں موجود ہیں جو عمران محمد کی بازیانی کا مطالبہ کر رہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ