گوادرمیں ایک ماہی گیری کشتی گوادر کے گہرے سمندر میں لاپتہ ہوگیا

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرمیں ایک ماہی گیری کشتی گوادر کے گہرے سمندر میں لاپتہ ہوگیا ہے کشتی میں ناخدا سروربلوچ اس کا جوان سال بیٹا اور دوسرے خلاصی سوار ہیں جو دو دن قبل مچھلی کے شکار کے لیئے گوادر کے ” پدی زِر ” کے علاقے سے نکلے تھے تاہم دو روز گزرنے کے بعد بھی ماہی گیر واپس نہیں آئے ۔

کشتی گوادر کے ایک مقامی شخص کی ہے کشتی کے مالک نے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے گوادر کیساحلی علاقے گنز، جیونی، پسنی اور گوادر سے متعدد کشتیاںسمندر روانہ کردی ہیں تاکہ وہ لاپتہ ماہی گیروں کو ڈھونڈ سکیں۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے گوادر سمیت مکران کے ساحلی علاقوں میں چلنے والی سرد ہواں کے ساتھ خراب موسم کی وجہ سے لاپتہ ماہی گیروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگیا ہے دوسری جانب یہی قیاس کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ لاپتہ ماہی گیروں کے کشتی کی انجن میں خرابی آگیا ہوگا اور تیز ہوا اور سمندری لہریں انہیں گہرے سمندر میں لے گئیں ہونگی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان مختلف واقعات حادثات میں دو بچوں سمیت چار ھلاک

منگل جنوری 7 , 2025
کوہلو (مانیٹرنگ ڈیسک ) رکھنی کسٹمز چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک حاملہ خاتون نے سڑک پر بچہ جنم دے دیا، تاہم شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز کسٹمز اہلکاروں نے ایک بروبکس گاڑی کو چیکنگ کے لیے روکا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ