چابھار ( مانیٹرنگ ڈیسک) چابھار اور کراچی کے سمندری امدادی مراکز کی بروقت کارروائی سے مشرقی بلوچستان کی سمندری حدود میں مشکلات کے شکار 7 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، بلوچستان و سیستان کے معاون دریایی اداره کل بنادر و دریانوردی سید احمد ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ دو ماہی گیری کی کشتیاں تکنیکی خرابی اور ایندھن کی کمی کے باعث سمندر میں پھنس گئیں تھیں۔ ان کشتیوں میں مجموعی طور پر 7 ماہی گیر سوار تھے، جو ہنگامی حالت میں تھے۔
چابھار اور کراچی کے تلاش اور نجات مراکز کے درمیان مربوط تعاون کے ذریعے ان کشتیوں کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا۔
سید احمد ہاشمی نے بتایا کہ چابھار کا مرکزی تلاش اور نجات مرکز (MRCC) اور زرآباد کا ذیلی مرکز 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ مراکز ریڈیو چینل 16 (VHF) اور ہیلپ لائن نمبر 1550 کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
انھوں نے ماہی گیری کشتیوں کے ناخداؤں اور عملے کو مشورہ دیا کہ خراب موسم کے دوران حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور کشتی میں لائف رافٹ اور تمام سواروں کے لیے لائف جیکٹس کی موجودگی یقینی بنائیں۔