خیراتی اداروں کےتعاون سے زاھدان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کے قیام کا آغاز 

دزاپ ( مانیٹرنگ ڈسک )  تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، دزاپ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تنظیموں اور خیراتی تنظیموں کے ڈائریکٹر احمد بامری نے کہا کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی فلاحی ادارے رویا فاؤنڈیشن کی حمایت اور 80 سے 100 ارب ریال مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ 


انھوں نے بتایا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ 500 مربع میٹر رقبے پر قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد خون کی بیماریوں جیسے کہ خون کا کینسر، بون میرو کی ناکامی، شدید تھیلیسیمیا وغیرہ کے مریضوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ 

احمد بامری نے کہا کہ اس منصوبے کے افتتاح سے نہ صرف مریضوں کے خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا بلکہ مریضوں کو صوبے سے باہر علاج کے لیے بھیجنے کی ضرورت بھی کم ہوگی اور علاج کے عمل میں تیزی آئے گی۔ 

دزاپ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے علاج، محمدکاظم مومنی نے کہا کہ اس شعبے کا قیام طبی خدمات کی ترقی کے لیے ایک اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ مریضوں اور ان کے خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرے گا اور ملک میں علاج کی خدمات کو وسعت دینے کے لیے ایک ماڈل بنے گا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی اس شعبے کے لیے خصوصی آلات کی خریداری کے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، اور توقع ہے کہ سال کے آخر تک ان آلات کی خریداری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ 

رویا فاؤنڈیشن کے نمائندے حسامی نے کہا کہ اس خصوصی شعبے کی تعمیر میں معاونت، مریضوں کی تکالیف کو کم کرنے اور زندگی میں امید بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ امید ہے کہ تمام متعلقہ افراد کی محنت سے یہ منصوبہ جلد مکمل ہو کر عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چابھار اور کراچی کے امدادی مراکز کی مشترکہ کارروائی 7 ماہی گیر بچا لیے گئے

منگل جنوری 7 , 2025
چابھار ( مانیٹرنگ ڈیسک) چابھار اور کراچی کے سمندری امدادی مراکز کی بروقت کارروائی سے  مشرقی بلوچستان کی سمندری حدود میں مشکلات کے شکار 7  ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق،  بلوچستان و سیستان  کے معاون دریایی اداره کل بنادر و دریانوردی سید احمد ہاشمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ