ایرانی صدر کا جہازوں کے فضلہ سے سمندری آلودگی کی روک تھام کے قانون پر دستخط

تھران (مانیٹرنگ ڈیسک)  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آئین کے آرٹیکل 123 کے تحت "قانون برائے منظوری اصلاحات ضمائم معاہدہ (کنونشن) بین الاقوامی روک تھام برائے جہازوں کے ذریعے سمندری آلودگی 1352 (1973) (مارپل 1973.78)” پر دستخط کر دیے۔ 

یہ قانون مجلسِ شورای اسلامی ( پارلیمنٹ) کے بدھ، 11 مهرماه 1403 کو عام اجلاس میں منظور ہوا اور 5 دی‌ماه 1403 کو مجمع تشخیص مصلحت نظام نے مارپل کے ضمیمہ اول کی دفعات 17 اور 26 (تیل سے آلودگی کی روک تھام کے ضوابط)، ضمیمہ پنجم کی دفعہ 10 (جہازوں کے فضلہ سے آلودگی کی روک تھام کے ضوابط)، اور ضمیمہ ششم کی دفعہ 15 (جہازوں کے ایندھن کے استعمال کے لیے ڈیٹا جمع کرنے کا نظام) سمیت دیگر اصلاحات اور قرارداد (70) 278 کو ملکی مفاد کے مطابق قرار دیا۔ 

صدر نے اس قانون کو عمل درآمد کے لیے وزارتِ رہ و شہر سازی کو باضابطہ طور پر ابلاغ کر دیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران کے آسمان، زمین اور سمندری حدود میں دو ماہ تک انسداد دہشت گردی مشقوں کا انعقاد

اتوار جنوری 5 , 2025
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق،  قرارگاہ رزمایش ھای  اقتدار نیروھای مسلح کے فرماندہ ( کمانڈر) سردار شادمانی نے اعلان کیا کہ ایران کے آسمان، زمین اور سمندری حدود میں دو ماہ تک انسداد دہشت گردی کی مشقیں ہوں گی۔ ان مشقوں کا مقصد سیکیورٹی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ