بلوچستان لبریشن فرنٹ کی سالانہ مسلح آپریشنز رپورٹ شائع، 284 حملوں میں 316 اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے میڈیا سیل آشوب پر سالانہ مسلح کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

بی ایل ایف کے رپورٹ کے مطابق سرمچاروں نے سال 2024 میں بلوچستان بھر میں 284 مسلح کاروائیاں کیں، ان کاروائیوں میں پاکستانی فورسز، دشمن فوج کے آلہ کاروں، کنسٹرکشن کمپنی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں 24 اسناپئر حملے کیے گئے، 32 حملوں میں گھات لگا کر قابض پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا، 23 دستی بم سمیت 10 آئی ای ڈی حملے استمعال کیے گئے۔ جبکہ دیگر 195 حملوں میں فوجی کیمپ اور چوکیوں سمیت دشمن آلہ کاروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ جس کے نتیجے میں 280 فوجی اہلکار ہلاک اور 167 زخمی ہوئے۔ (ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ بعید از قیاس نہیں) جبکہ ان حملوں میں 36 دشمن آلہ کاروں کو ہلاک کیا جبکہ معتدد کو زخمی کیا۔ حملوں کے دوران دو ایف سی اہلکاروں سمیت 14 سے زائد دشمن اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ مختلف مقامات پر دشمن فورسز اور دشمن کے آلہ کاروں پر حملوں میں 34 سے زائد اسلحے ضبط کیے گئے۔

ترجمان کے جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق حملوں میں دشمن فوج کے 8 فوجی گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا جبکہ دیگر معتدد فوجی گاڑی اور موٹر سائیکل شدید فائرنگ کی زد میں آکر ناکارہ ہوئے، دشمن کے 4 سرویلنس ڈرون کیمروں کو مار گرایا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر نصب کیمروں کو بھی تباہ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حملوں میں مزید 5 ٹرک 3 بلڈوزر 3 ٹریلر 1 ٹریکٹر اور 2 ڈمپر گاڑیوں سمیت 1 ٹینکر کو نزر آتش کرکے مکمل تباہ کردیا۔ جبکہ 5 ٹریلر کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا، 14 ٹرکوں کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا گیا، جبکہ دیگر مزید ایف ڈبلیو او کے ڈمپر، لوڈر اور دوسرے مشینزیز سمیت 27 سے زائد گاڑیوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا۔ 19 موبائل ٹاوروں کو مشینری سمیت نزر آتش کرکے تباہ کردیا گیا، جبکہ کریش پلانٹ سمیت تعمیراتی کمپنی کے سائٹس کو نزر آتش کیا گیا۔

بی ایل ایف نے مزید کہا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع کی راہ میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 16 جانباز سرمچاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان بہادر قومی شہداء نے اپنے وطن کی آزادی، دشمن افواج کی مکمل انخلا اور جدوجہدِ آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ثابت کیا کہ وطن کی حرمت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی قربانی نہ صرف ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بھی ہے۔ ان شہداء کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطن کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آزادی کی جہد وجہد جاری رکھیں گے، جہدوجہد کی محور بلوچ گلزمین رہے گی۔ بی این ایم کی پریس کانفرنس

جمعرات جنوری 2 , 2025
شال : بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے 2025 کے آغاز پر ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی جس میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی گئی اور بی این ایم نے اپنے سال نو کے عزم کا اظہار کیا۔  پریس کانفرنس بلوچ نیشنل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ