تاریخ ، تحریک، قربانیاں اور انقلابی آدرش| عبدالقدیر بلوچ

تاریخ سب کے کردار کو بغیر لگی لپٹی کے بیان کرتی رہی ہے اور کسی کے رعایت نہیں کرتی بلوچ قوم – اور سر زمین کے لیے جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ وہ آج بلوچ تاریخ کی پیشانی کے جھومر ہیں۔ اور جو لوگ کوڑیوں کے دام یکے تاریخ ہمیں یہ بات بھی پیش کرتی ہے تاریخ اُن کا ذکر و کردار نہایت مکروہ انداز میں  بنا کر پیش کرتی ہے ۔

جن اقوام نے غلامی سے نجات حاصل کی ہے انھوں نے باکردار با صلاحیت اور انقلابی اوصاف کی حامل شخصیات جنم دیئے ہیں۔بلوچ قوم میں بھی ہر صدی میں ایسی عظیم شخصیات پیدا کی ہیں جنھوں نے بلوچ وطن اور قومی بقا میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اگر وہ شخصیات اپنے دور یا اپنی صدی میں پیدا نہ ہوتے ، قربانیاں نہ دیتے ، مزاحمت نہ کرتے تو شاید بلوچ قوم کا نام و نشان مٹ چکا ہے۔

بلوچ قومی تحریک کا حصہ ہونا قطعا آسان نہیں،  بلوچ قومی تحریک ظالم کے نظام سے ٹکرانے کا نام ہے ،  تحریک چلانے کے لیے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں۔ ایک انقلابی کو ظلم کی تاریکی کے خاتمے کے لیے اپنے ہی وجود کو جلانے کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے اپنی ذات کی نفی کرنی چاہیے۔

انقلابی افراد ان کو کہا جاتا ہے جنھیں اپنے مشن سے عشق ہو۔ وہ جنون کی حد تک  انقلاب کو اپنا محبوبہ خیال کرے اور خود محبوب بن جائے۔ اس کی زندگی کا ہر عمل اس کے مشن کی تکمیل کے لیے ہو۔ انقلابی اور اس کا کردار ایسا ہو کہ اسے  دیکھ کر انقلاب یاد آجائے۔ ایسا فرد جو اپنے مشن سے اس قدر محبت رکھتا ہو  کہ  اس کے لیے اپنا گھر بار ، مادی مفادات سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہو ،  ایسے افراد کی تربیت اور ذہنی سازی میں مختلف عوامل درکار ہوتے ہیں۔ ظاہری بات ہے۔ ایسے لوگ ہی شمع کی مانند ہیں جو  اپنے وجود کو جلا کر تاریکی کے خلاف اعلان جنگ کریں گے۔

ایک حقیقی انقلابی سچائی کے ساتھ ساتھ اپنے سماجی ضروریات کا بھی گہرائی سے مشاہدہ  و مطالعہ کرتے ہیں۔ اور ایسے حقیقی تجربات و مشاہدات کی بنا پر اپنی پالیسیاں مرتب  کرکے قومی جذبہ ابھارتے ہیں۔ اس لیے قوم دوستی نہ صرف ایک سیاسی پروگرم ہے بلکہ ایک نصب العین جس کی بنیاد  پر  واک و اختیار (قومی شناخت کے ساتھ قومی اختیار کی سیاسی خواہش ) اور قومی شناخت کا مثبت جذبہ بیدار کیا جاتا ہے۔ یہ تینوں عناصر جہد اور واک اختیار کے حصول کے لیے افراد کو ذہنی طور تیار اور آمادہ کرتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور کل 3 بجے ظریف اور نوید کے قتل کیخلاف ریلی نکالی جائے گی

جمعرات جنوری 2 , 2025
پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور  بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور زون کے ترجمان  کے جاری بیان  کے مطابق بی وائی سی کی جانب سے شہید ظریف اور شہید نوید کی قتل کے خلاف  اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کل 3 جنوری بروز  جمعہ سہ پہر 3 بجے جاوید چوک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ