
تربت سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت عنایت اللہ ولدیت لیاقت بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو تربت سیٹلائٹ ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ مسلح افراد نے انہیں مغرب کے وقت نشانہ بناکر قتل کیا۔
مقتول تربت یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر یاسین دشتی کا بھتیجا ہے۔
تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔