آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، پہلے نامعلوم مسلح افراد نے درمانی بینٹ رائِی شم کے علاقے میں گھات لگا کر پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑیوں پر شدید حملہ کیا، علاقائِی زرائع کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنائی گئی جبکہ حملے میں فورسز کے اہلکاروں کو بڑی تعداد میں جانی نقصان کی اطلاع ہے۔
ایک اور مقام پاکستانی فورسز نے کندھار دپ کے علاقے میں مسلح افراد کو گھیرنے کی کوشش کی، جس کے بعد مسلح افراد اور فورسز کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی، جھڑپ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا،جھڑپ میں مسلح افراد نے مزید فورسز کو جانی نقصان پہنچایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ مسلح افراد فورسز کے گھیراؤ توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔
علاقائی زرائع نے تصدیق کی کہ حملے کے دوران شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنائی گئی جس سے خدشہ ہے کہ فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔