بولان کے پہاڑی علاقوں میں فورسز کی بڑی تعداد کو منتقل ہوتے دیکھا گیا ہے جہاں آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ اسپلنجی میں فوجی آپریشن میں مصروف فورسز کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح بولان میں پاکستانی فورسز نے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے جبکہ بولان کے علاقے کھجوری، پیرغائب میں اس وقت پاکستانی آرمی اور ایف سی کی بڑی تعداد فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
تاہم ابھی تک کسی گرفتاری یا مسلح جھڑپ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں گذشتہ روز سے مصروف پاکستانی فورسز کو آج مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز پر آج صبح مسلح افراد نے حملہ کیا جب وہ مرو کے قریب پیش قدمی کر رہے تھے۔ حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔