ظریف عمر قتل جبر وتشدد اور ماضی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ آل پارٹیز کیچ

کیچ ( پریس ریلیز )آل پارٹیز کیچ کے ترجمان  نے تمپ میں ظریف عمر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جبر وتشدد اور ماضی کی پالیسیوں کا تسلسل قرار دے دیاہے-

انھوں نے کہا ہےکہ فورسز کی جانب ظریف عمر کے لواحقین کو تربت تک آنے کی اجازت نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لواحقین کو پوسٹ مارٹم کی اجازت دینا چاہیے یہ انکا بنیادی حق ہے-

ترجمان نے مطالبہ کیاہے کہ ظریف عمر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو قانون و آئین کیمطابق سزادی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے-

آل پارٹیز کیچ نے کہایےکہ لواحقین نے اس واقعہ کا ذمہ دار فورسز کو قرار دیاہے لہذا آئی جی ایف سی اور حکومت بلوچستان اس واقعہ کی تحقیقات کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کریں-

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں طاقت وتشدد کے استعمال نے آج عوام اور ریاست کے درمیان واضح لکیر کھینچا ہے اگر طاقت کا بے رحمانہ سلسلہ جاری رہا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عبد الرحمٰن مری کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے کو ہے ۔ لواحقین

ہفتہ دسمبر 28 , 2024
شال ( نامہ نگار ) پاکستانی فورسز ہاتھوں دس سالوں سے جبری لاپتہ عبدالرحمن مری کے خاندان نے جاری بیان میں کہاہے کہ انھیں13 جنوری 2015 کو شال ہزار گنجی مری کیمپ کے علاقے میں حکومتی اداروں نے دن کے 9 بجے چھاپہ دوران گرفتار کرکے سریاب تھانہ منتقل کردیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ