انسان اپنے غم اور دکھ کہاں لے کر جاتا ہے؟ وہ غم ان جگہوں پر جاتا ہے جہاں اسے سمجھا اور سنا جا سکے۔ ہر انسان اپنی پریشانی کسی اور کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ ہر کوئی اسے سمجھنے یا قبول کرنے کے قابل ہو۔ اگر انسان کو کوئی سمجھنے والا نہ ملے تو وہ اکیلا اور بے سہارا محسوس کرتا ہے۔

زندگی میں کتابیں انسان کے لیے سب سے بڑی رہنما ہوتی ہیں۔ کتابیں نہ صرف علم فراہم کرتی ہیں بلکہ انسان کے غموں کو بھی سمجھتی ہیں۔ کتاب ایک ایسا ساتھی ہے جو کبھی دھوکہ نہیں دیتا اور ہمیشہ بھروسے کے قابل رہتا ہے۔ لیکن اگر ہم کتاب کو نظر انداز کریں اور اس کی قدر نہ کریں، تو یہ ایسا ہے جیسے ہم نے اپنے سب سے قریبی اور وفادار دوست کو کھو دیا ہو۔
ایک معروف قول ہے کہ "کتاب ایک ایسا چراغ ہے جو جہالت کے اندھیروں کو مٹا دیتا ہے۔” کتاب وہ رہنما ہے جو ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر سکھاتی اور سنوارتی ہے۔ عربی میں کہا گیا ہے کہ "کتاب دنیا کا سب سے بہترین دوست ہے۔” یہ سچ ہے، کیونکہ کتاب وہ رہنما ہے جو ہمیشہ ساتھ رہتی ہے، مشکلات میں راہ دکھاتی ہے، اور علم کے دروازے کھولتی ہے۔ ایک حقیقی دوست بھی کبھی وہ ہدایت اور مدد فراہم نہیں کر سکتا جو ایک اچھی کتاب کرتی ہے۔
تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ کامیابی صرف ان قوموں کا مقدر بنی جو کتابوں اور علم سے جڑی رہیں۔ انگریزوں نے دنیا پر اپنی حکمرانی قائم کی، کیونکہ ان کے پاس علم اور کتابوں کا خزانہ تھا۔ انہوں نے اپنی ترقی کا راز کتابوں کے ذریعے پایا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ترقی یافتہ اقوام کتابوں کو اپنی کامیابی کا ذریعہ مانتی ہیں۔
مشہور فلسفی تھامس کارلائل نے کہا تھا: "ایک اچھا کتاب خانہ کسی جنت سے کم نہیں۔” کتابیں ہمیں نہ صرف خیالات کی دنیا میں لے جاتی ہیں بلکہ ہمیں عمل کی دنیا میں بھی رہنمائی دیتی ہیں۔
کتاب پڑھنے والے لوگ ہمیشہ ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف حقیقت کے قریب ہوتے ہیں بلکہ اپنی زندگی کے مسائل کا حل بھی بہتر طریقے سے تلاش کر سکتے ہیں۔ کتابوں میں علم، ہنر، اور شعور کے خزانے چھپے ہوتے ہیں، اور جو لوگ ان خزانوں کو تلاش کرتے ہیں، وہ اپنی زندگی کو بامعنی، کامیاب، اور خوشحال بنا لیتے ہیں۔
اگر آپ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، تو کتابوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ کتابیں آپ کی سوچ کو وسیع، خیالات کو بلند، اور کردار کو مضبوط بناتی ہیں۔ یاد رکھیں، "ایک کتاب وہ ہتھیار ہے جو ہر جنگ کو جیتنے کے لیے ضروری ہے۔” اس لیے اپنی زندگی میں کتابوں کی اہمیت کو پہچانیے اور انہیں اپنا بہترین ساتھی بنائیے