تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو شدید حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے بعد فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو اپنے ساتھ لے گئے جنہیں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد نے تمپ کے گریڈ اسٹیشن پر قائم فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد پاکستانی فورسز نے گھروں پر دھاؤا بول کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا فورسز کے تشدد سے ایک شخص جاںبحق ہوگئے۔
جاںبحق شخص کی شناخت ظریف ولد نزیر کے نام سے ہوئی ہے جو تمپ دازین کا رہائشی ہے۔
حملے کے وقت سات دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی، جس سے خدشہ ہے کہ فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں ہے۔